
اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت کو عوام کا اعتماد درکار ہوتا ہے اور قوم کو وزیراعظم پر اعتماد ہے، ملک کے مفادات کا تحفظ کرنا ہمارا مقصد ہے۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شامہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کچھ فیصلے کیے گئے جس کے بعد امریکی ناظم الامور کو بلا کر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور واشنگٹن میں ہمارے سفیر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی ناظم الامور کوکہا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سے بعض رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے مفادات کا تحفظ کرنا ہمارا مقصد ہے اور عوام بھی موجودہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، انہیں وزیراعظم پر اعتماد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نیاقتدار کی خاطر ملک کے نظام کو دا پر لگایا، ضمیر خریدے اور لوگوں کی بولیاں لگائی جس کے بعد یہ سب ایک ہوگئے ہیں لیکن انکا نظریہ اور سوچ ایک نہیں ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کوئی فیس سیونگ کی بات نہیں کررہے بلکہ آئینی اور جمہوری طریقے سے مقابلہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی سیاسی میدان میں فیصلہ کیا ہے اور آگے بھی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم والیپیپلز پارٹی کو کوستے رہے لیکن چند مراعات کیلئے انہوں نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے۔





