اسلام آباد(آئی پی ایس)ملک میں سیاسی عدم استحکام، وزارتوں نے کام کرنا چھوڑدیا۔تفصیلات کے مطابق ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث وزارتوں نے اپنا کام چھوڑ دیا ہے اور وزارت توانائی میں تمام امورڈھپ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق بجلی پیداوارکیلیے ایندھن کا بندوبست بھی نہیں ہوسکا،پانی کی کمی کے باعث ڈیم بھی خالی ہو چکے ہیں ، بجلی کا شارٹ فال 5 ہزارمیگاواٹ ہوگیا، ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے ، ذرائع کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار14 ہزار200 اورطلب 19 ہزارمیگاواٹ سے تجاوزکرگئی، پن بجلی ذرائع سے 1 ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سرکاری تھرمل پاورپلانٹ 3 ہزار200 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، آئی پی پیزکی پیداوار11 ہزارمیگاواٹ ہے۔





