
اسلا م آباد(آئی پی ایس)وفاقی ترقیاتی ادارے کی طرف سے سی ڈی اے ہسپتال میں نئے بلاک کی تعمیر کے بعد اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کردیئے گئے ہیں ۔گریڈ 20کے ڈاکٹر فضل مولیٰ کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹل ہسپتال تعینات کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کی طرف سے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا

۔جس کے مطابق ڈاکٹر فیض لودھی کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹل ہسپتال کے عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ہیلتھ سروسز تعینات کردیا گیا ہے ۔جبکہ ڈاکٹر فضل مولیٰ کو کیپٹل ہسپتال کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا ہے ۔ڈاکٹرفضل مولیٰ کو تین ماہ کے لئے ڈی جی ایچ سی اینڈ ایس آئی کیپٹل ہسپتال کی اضافی ذمہ داریاں بھی تفویض کردی گئی ہیں۔علاوہ ازیں ڈاکٹر محمد مصطفی عالم کو ڈائریکٹر ایڈمن کیپٹل ہسپتال تعینات کردیا گیا ہے۔






