اسلام آباداہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان میں جمعہ اور ہفتے کی رات12 بجے کو کیا ہونیوالا ہے ؟48 گھنٹے اہم قرار

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان جمعہ اور ہفتے کی رات12 بجے کو کیا ہونیوالا ہے ؟آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں اور ابھی تک کوئی بات فائنل نہیں ہوئی ہے، قوم جمعہ یا ہفتہ رات 12 بجے تک انتظار کریں، سیاست ایک نیا رخ اختیار کر سکتی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں گہما گہمی ہے اور ابھی کوئی چیز فائنل نہیں ہوئی جبکہ آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں، قوم جمعہ اور ہفتے کی رات تک انتظار کرے، سیاست نیا رخ اختیار کرسکتی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حالات پر گہری نظر ہے اور سیاسی حالات کے مطابق فیصلہ کروں گا جبکہ آج تین بجے لاہور پہنچ کر میڈیا سے موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کروں گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ رولز اور طریقہ کار کے مطابق گورنر وزیراعلی کوبلا کر استعفے کی تصدیق کرتاہے اور تصدیق کے دو سے تین روز بعد استعفی منظور ہوجاتا ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی جانب سے آج وزارت اعلی چھوڑنے کا امکان ہے اور اس حوالے سے وہ آج ایوان وزیر اعلی لاہور میں آخری تقریب میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان وزیراعلی میں وقار النسایونیورسٹی راولپنڈی کے سنگ بنیاد کی تقریب ہو گی جس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بھی شرکت کریں گے اور یونیورسٹی کا نوٹیفکیشن ان کے حوالے کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker