
لاہور (آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان کی طرف سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے لیے گئے استعفی کوکل منظور کیے جانے کا امکان ہے۔
وزیراعلی پنجاب کا استعفی گورنرہاوس کو موصول ہو گیا ہے، عثمان بزدار کا استعفی کل منظور کیے جانے کاامکان ہے، کل گورنرپنجاب چودھری محمد سرور استعفے کی منظوری کے حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کردیں گے۔
گورنر پنجاب سے استعفے کی منظوری کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے اقدامات کرے گا، استعفے کی منظوری کے بعد اسمبلی اجلاس طلب کرنے اور انتخاب کا شیڈول جاری کیاجائے گا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے ساتھ سپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہی بنی گالہ میں ملاقات ہوئی تھی جس میں انہیں وزارتِ اعلی کی پیشکش کی گئی تھی جو انہوں نے قبول کر لی تھی۔