
اسلام آباد(آئی پی ایس)مسلم لیگ ن کے رہنمااحسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان سے کہتا ہوں آخری گیندتک کھیلیں۔ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان معاہدہ ہو گیا ہے، تمام جمہوری جماعتیں مل کر ملک کی معیشت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نفرت کے بیج بوئے، پارلیمنٹ کو باوقار بنائیں گے، عدلیہ کا احترام کرینگے، عمران خان سے کہتا ہوں آخری گیند تک کھیلیں، بلوچستان کی تمام سیاسی قوتیں اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔