پاکستان

ریحام خان نے حافظ حمد اللہ کیساتھ کون سا وعدہ کیا؟راز کھل گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)حافظ حمد اللہ کو زردا بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔ریحام خان نے ٹوئٹر پر وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار کو آئوٹ کرنے کا مقصد کپتان کی کپتانی بچانے کی ناکام کوشش ہے،

 

چوہدری پرویز الہی بھی پنجاب کے وزیراعلی نہیں بن سکیں گے۔ریحام خان نے حافظ حمد اللہ کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ عمران نیازی نے کرسی بچانے کے لیے لوٹ سیل میلہ لگایا ہے، عمران خان قوم سوال کرتی ہے کہ وزارت اعلی دیکر ضمیر خریدنا حلال ہے؟

 

ٹوئٹ پر حافظ حمد اللہ کی جانب سے ایموجی کے ذریعے ٹوئٹ کا جواب دیا گیا۔ریحام خان نے ترجمان پی ڈی ایم کا ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مٹھائی کے بعد اب زردا بھیجوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker