اہم خبریںسندھ

فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا ،ملزمان کو معاف کرتی ہوں ،ناظم جوکھیو کی بیوہ

کراچی(آئی پی ایس)وکلا نے عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ ناظم جوکھیو کی بیوہ نے مرکزی ملزمان جام اویس اور جام عبدالکریم کو معاف کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس میں وکلا نیعدالت کو بتایا کہ معافی نامہ اور معاہدہ جلد عدالت میں پیش کردیں گے۔عدالت نے ملزمان سالار، دھنی اور دیگر کی عبوری ضمانت میں گیارہ اپریل توسیع کردی۔

ملزمان ملیر کورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر فرار ہوگئے تھے۔ناظم جوکھیو کی فیملی نے رکن قومی اسیمبلی جام عبدالکریم جوکھیو سمیت تمام ملزمان کو خون معاف کر دیا۔ویڈیو بیان میں ناظم جوکھیو کی بیوہ شیری جوکھیو نے کہا کہ میں بہت مجبور ہوں میرے گھر والوں نے میرا ساتھ چھوڑ دیا ہے اپنے بچوں کی خاطر میں نے سب ملزمان کو چھوڑ دیا۔

شیری جوکھیو نے کہا ہے کہ میں نے فیصلہ اللہ تعالی پر چھوڑا ہے، جنہوں نے میرا ساتھ دیا میں ان کی شکر گذار ہوں اور اس ویڈیو کہ ذریعے سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں مزید نہیں لڑسکتی۔شیریں جوکھیو نے ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ میں ایک وفادارعورت ہوں میں کیس لڑنا چاھتی تھی لیکن میرے اپنوں نے ہی میرا ساتھ چھوڑ دیا ،جو بچوں والے ہیں وہ میری مجبوری سمجھ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker