
اسلام آباد (آئی پی ایس ) اپوزیشن ایم کیو ایم کو ساتھ ملا کر عددی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اور ایم کیو ایم میں مذاکرات رات گئے تک جاری رہے ، جس میں متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پاگئے،جس کا اعلان کچھ دیرمیں مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے ایم کیوایم کے ساتھ حتمی معاملات طے پانے کی تصدیق کردی ہے ۔ اپوزیشن رہنما کے مطابق جلد بڑی خبر ملے گی، حتمی فیصلے سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں اپوزیشن کے وفد میں سعد رفیق، خواجہ آصف، ایاز صادق، شیری رحمان، سعد غنی ، مراد علی شاہ، نوید قمر، اختر مینگل، مولانا عبدالغفور حیدری شامل تھے جبکہ ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول صدیقی، عامر خان، وسیم اختر شامل تھے ۔