اہم خبریںپاکستان

لکی مروت میں پاک فوج کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک

پشاور(آئی پی ایس ) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پاک فوج نے پولیس کے ہمراہ خفیہ آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک گرفتار بھی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے لکی مروت کے علاقے شیری خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک کو پکڑ لیا گیا۔مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت ساجد، علیم، آفتاب اور فضل الرحمان کے نام سے ہوئی، دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ہلاک دہشت گرد اغوا اور شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے، یہ دہشت گرد ایف سی کے ایک سپاہی کی بائیس جنوری کو شہادت میں بھی ملوث تھے، مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہتے ہوئے علاقے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے تعاون کی یقین دھانی کرائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker