پاکستان

عمران نے ایسا کیا کہا ؟عالمی قوتیں ناراض ہوگئیں،علی محمد خان نے راز فاش کردیا

 

اسلام آباد(آئی پی ایس) سوچنے کی ضرورت ہے عمران خان نے ایسا کیا کہا ؟جس پر عالمی قوتیں ناراض ہوئیں، وزیر اعظم نے جس خط کی بات کی اس پر ملکی اداروں کی نظر ہے اور خط کے حوالے سے وزیر اعظم نے ذکر کیا لیکن ہم ممالک یا ملک کا نام نہیں لیں گے۔

 

وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کچھ لوگ اپنی طرز کی حکمرانی چاہتے ہیں اسی لیے عمران خان ملک کے لیے ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ اتوار کا جلسہ سب نے دیکھا عوام صرف عمران خان کے ساتھ ہیں اور عمران خان تحریک عدم اعتماد جیت جائیں گے لیکن اگر عمران خان کو فتح نہ بھی ملے تب بھی جیت ان کی ہو گی۔

 

علی محمد خان نے کہا کہ وزیر اعظم نے جس خط کی بات کی اس پر ملکی اداروں کی نظر ہے اور خط کے حوالے سے وزیر اعظم نے ذکر کیا لیکن ہم ممالک یا ملک کا نام نہیں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات ہیں اور کبھی اچھے تو کبھی سرد مہری بھی رہی ہے۔ اس بات میں شک نہیں خط کے کچھ دنوں بعد تحریک عدم اعتماد آئی۔

 

وزیر مملکت نے کہا کہ سوچنے کی ضرورت ہے عمران خان نے ایسا کیا کہا جس پر عالمی قوتیں ناراض ہوئیں۔ عمران خان نے اسلامو فوبیا کے خلاف جس انداز میں آواز اٹھائی وہ ان قوتوں کو قابل قبول نہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker