اہم خبریںپاکستان

پرویزالٰہی نامنظور! پنجاب میں بغاوت،استعفوں کی دھمکی

اسلام آباد(آئی پی ایس)پنجاب میں بڑے پیمانے پر بغاوت ہو گئی،متعدد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ”پرویز الٰہی نامنظور” کا نعرہ لگا دیا ، اراکین کی جانب سے مستعفی ہونے اور باغی ارکان کے نام جلد سامنے آنے کا امکان ہے ۔

 

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے متعدد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے وزارت اعلی پنجاب پرویز الہی کو دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔

 

ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ چھوٹی پارٹی کو بڑے صوبے کی وزارت اعلی دینا مناسب نہیں ، پرویز الہی کی بجائے پارٹی میں سے کسی کو وزارت اعلی دینی چاہیے تھی ،ناراض ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ جلد پارٹی رکنیت سے استعفی دیں گے ، بہت جلد ہمارے ردعمل کے ذریعے نام بھی سامنے آجائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker