اہم خبریںپاکستان

حکومت بچانے کیلئے کپتان نے اہم ترین کھلاڑیوں کی قربانی دینے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت بچانے کیلئے کپتان نے اہم ترین کھلاڑیوں کی قربانی دینے کا فیصلہ کر لیا ، حکومت نے چوہدری پرویز الہی کو پنجاب کی وزارت اعلی اور ایم کیو ایم کو گورنر سندھ کے ساتھ پورٹ اینڈ شپنگ کی وزارت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور اتحادیوں کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں، اور حکومت نے اپنے اتحادیوں کو بڑی آفر کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اتحادیوں کے تحفظات کو سن لیا گیا ہے، اور حتمی فیصلوں کے حوالے سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرزیرالہی اور وزیراعظم کی ملاقات حتمی فیصلے بتانے کیلئے ہی ہوئی تھی۔ وزیراعظم نے چوہدری پرویز الہی کو بنی گالہ بلایا گیا، اور حکومت پنجاب کی وزارت اعلی پرویز الہی کو دینے اور عثمان بزدار کو ہٹانے میں رضا مندی کا اظہار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ چوہدری پرویز الہی آئندہ وزیر اعلی پنجاب ہوں گے، اور دوسری اتحادی جماعت ایم کیو ایم کو گورنر سندھ اور پورٹ اینڈ شپنگ کی وزارت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جب کہ بی اے پی کو وفاقی کابینہ میں حصہ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی بڑی پیشکش کے بعد حکومتی اتحادی اپوزیشن کے ساتھ نہیں جائیں گے۔اس موقع پر سینیئر وزیر نے دعوی کیا ہے کہ حکومت بچ گئی ہے اور وزیراعلی پنجاب کی قربانی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ پرویز الہی وزیراعلی پنجاب ہوں گے، اتحادی حکومت کے ساتھ واپس آگئے، 10 منحرف ارکان بھی واپس آجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker