اہم خبریںپاکستان

تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد ایوان میں تازہ ترین پارٹی پوزیشن سامنے آ گئی

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی ہے جس کے بعدایوان میں اب تک کی پارٹی پوزیشن سامنے آ گئی ہے ۔
قومی اسمبلی کے ایوان میں کل نشستیں 341 ہیں جس میں سے 178 حکومت اور اس کے اتحادیوں کے پاس ہیں جب کہ 163 ارکان اپوزیشن کے ہیں۔
حکومتی جماعت تحریک انصاف کے ایوان میں 155ارکان میں جب کہ اتحادیوں میں متحدہ قومی موومنٹ کے 7، بی اے پی کے 5، ق لیگ کے 5، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے 3، اے پی ایم ایل کا ایک رکن ہے جبکہ دو امیدوار آزاد حیثیت سے رکن اسمبلی بننے کے بعد حکومتی اتحاد میں شامل ہوئے۔
اسی طرح اپوزیشن میں مسلم لیگ (ن)کے 84، پیپلز پارٹی کے 56، ایم ایم اے کے 15، بلوچستان نیشنل پارٹی کے 4، اے این پی اور جمہوری وطن پارٹی کا ایک ایک رکن ہے جبکہ دو ارکان اسمبلی آزاد حیثیت سے منتخب ہوئے۔
تحریک کو کامیابی کے لیے 172 ارکان کی حمایت درکار ہے، اپوزیشن کا دعوی ہے کہ اسے مطلوبہ تعداد سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker