پاکستان

تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی ملاقات

وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی قیادت میں حکومتی وفد کی اسلام آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ حکومتی وفد، وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،وزیر دفاع پرویز خٹک ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی زیدی و گورنر سندھ عمران اسماعیل پر مشتمل ہے۔

ایم کیوایم کے اعلیٰ سطح کے وفد میں ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم ،وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، خواجہ اظہار الحسن، عامر خان، وسیم اختر، جاوید حنیف، اور صادق افتخار شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker