پاکستان

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظو رکر لی جبکہ حمزہ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ جب سے تحریک عدم اعتماد آئی ہے عمران خان حواس باختہ ہو چکے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف اور اہلِ خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی جانب سے وکیل کی وساطت سے حاضری معافی کی درخواست کی گئی جس پر عدالت نے شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

احتساب عدالت کے جج نے نے ملزم حمزہ شہباز کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔احتساب عدالت لاہور کے جج نسیم احمد ورک نے منی لانڈرنگ سے متعلق ریفرنس کی سماعت کی۔امجد پرویز ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عدم اعتماد کی تحریک پیش ہے، شہباز شریف سیاسی مصروفیات کی وجہ سے حاضر نہیں ہوئے۔

 

احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی بری طرح بے نقاب ہو گئے ہیں اور جب سے تحریک عدم اعتماد شروع ہوئی ہے عمران نیازی حواس باختہ ہو گئے ہیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی کو ہسپتال سے اپنا چیک اپ کروانا چاہیے، جب لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہوتے تھے تب آپ کو ضمیر کی آواز اچھی لگتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی آواز سنیں، لوگوں کو تڑی لگانے سے بات نہیں بنتی، سیاسی لیڈر عوام کی بات سنتے ہیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ قوم نے آپکو چار سال دیے، کیا پچاس لاکھ میں سے ایک گھر بھی بنا ، فارن فندنگ میں روز التوا کی درخواست ڈال دیتے ہیں۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آپ کون سے صادق آمین ہونے کا دعوی کرتے ہیں ، عمران نیازی بری طرح بے نقاب ہو گئے ہیں۔

 

حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی سیاسی پکڑ میں بعد میں پہلے اللہ کی پکڑ میں ہیں ، ایوان صدر میں آرڈیننس کی فیکٹری بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب عمران نیازی دوسرے ملکوں کو للکارتا ہے جسکی بھاری قیمت پاکستان کو چکانا پڑے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے تجارتی اور سفارتی تعلقات ہیں، عمران خان کو جغرافیہ بھول جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker