تجارت

مرغی کے گوشت کو”پر” لگ گئے ،انڈے بھی مہنگے

لاہور(آئی پی ایس)ملک کے مختلف شہروں میں رواں ماہ کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کا گوشت 10 روپے اضافے کے بعد 368 روپے سے بڑھ کر 378 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔دوسری جانب فارمی انڈے کی قیمت 124 روپے فی درجن ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ دکانداروں نے مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمے دار پولٹری فارمرز کو قرار دیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 400 روپے فی کلو کے قریب میں فروخت ہونے لگا ہے جو کہ ایک ہفتہ پہلے 300 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا تھا۔کراچی میں بھی جانوروں میں لمپی اسکن وائرس کی موجودگی کے انکشاف کے بعد مرغی اور مچھلی کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہو گیا ہے اور مرغی کا گوشت قیمیت 500 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ ماہرین صحت نے جانوروں میں لمپی اسکن نامی بیماری کی تشخیص کے بعد عوام سے دودھ اور گوشت سے پرہیز کرنے کی درخواست کی ہے۔واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ایک ہفتے کے دوران برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 25روپے95 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 279 روپے 55 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker