اہم خبریںتازہ ترین

او آئی سی کانفرنس :مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ،چینی وزیرخارجہ آج آئیں گے

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے لیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اسلامی تنظیم کے،سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم،سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کے نمائندے اسلام آباد پہنچ گئے ۔اطلاعات کے مطابق سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم اسلام آباد پہنچ گئے۔ انڈونیشیا، صومالیہ، گیمبیا، اور نائیجر کے وزرائے خارجہ بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

 

مالدیپ کے مستقل مندوب اور سعودی عرب میں بنگلہ دیش کے سفیر بھی پہنچ گئے۔ معزز مہمانوں کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔آذربائیجان کے ڈپٹی وزیر خارجہ اور سویڈن کے وفد کی بھی اجلاس میں شرکت کیلئے آمد ہوئی ہے۔چین کے وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے ۔ مصر کے وزیرِ خارجہ سامع شکری پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں ۔خیال رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں 48 ممبر ممالک کے وزرا شرکت کریں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker