
سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ خدا کو حاضر ناظر جان کر حلفا کہتا ہوں بڑے بڑے عہدوں کی جتنی آفر مجھے ہوتی ہے کسی سیاست دان کو نہیں ہوتی،
چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہوا ہے لیکن اب لگ رہا ہے کہ بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا۔اتوار کو اپنے حلقے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے کہا کہ میرے حلقے کے عوام ووٹرز سپوٹرز کو میرے لئے ووٹ مانگنے پر کبھی شرمندگی نہیں ہو گی،
میں کبھی ضمیر کا سودا نہیں کیا، نہ کوئی مجھے دو نمبر کہے گا، لوگ تو اقتدار کے لیے جوتیاں اٹھانے کو تیار ہو جاتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا بھی اپکی خدمتِ کے موجود ہے، کسی کو یہاں آنے کی دعوت نہیں دی۔