اہم خبریںپاکستان

بلاول بھٹو کا حکومت پر آئین شکنی کا الزام ، سپریم کورٹ جانے کا اعلان

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عدم اعتمادکی تحریک سے متعلق آئین شکنی پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ14روز میں اسمبلی کا اجلاس نہ بلانا آئین شکنی ہے، آئین شکنی پر ہم عدالت سے رجوع کریں گے

، بزدل کپتان عدم اعتماد کے ووٹ سے بھاگ رہا ہے، جو کپتان جیتنے والا ہو وہ میچ سے بھاگتا نہیں ، عمران خان کو پہلے دن سے ہی تحریک عدم اعتماد میں اپنی شکست نظر آرہی ہے ،آئین میں موجود ہے کہ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے 14روز کے اندر اجلاس بلانا ہے،، ہم ہارے ہوئے شخص کو یا کسی اور شخص کو عوام کی قسمت سے کھیلنے نہیں دیں گے، یہ کوشش کررہے ہیں کہ ادارے نیوٹرل نہ رہیں، یہ چاہتے ہیں کہ ملک میں آئینی بحران پیدا کیا جائے، ہم چاہتے ہیں کہ ہر ادارہ آئینی حدود میں رہ کر اپنا کام کرے، وزیراعظم نے نیوٹرل کو جانور کہا اور آج تک اس پر معافی نہیں مانگی، عمران اور اس کے ایم این ایز سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے ہیں،

اس مہم کا نوٹس لیا جانPreview (opens in a new tab)ا چاہیے ، اعلی عدلیہ اس کا نوٹس لے،سندھ ہائوس پر حملہ وفاق پر حملہ ہے، آپ یہ نہ سمجھو آپ بھٹو بن سکتے ہو، نقل کے لیے عقل کی ضرورت ہوتی ہے، قائد عوام اور بینظیر نے جو کہا وہ کیا اور اپنی جانیں دے کر قیمت بھی چکائی۔اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کو پہلے دن سے ہی تحریک عدم اعتماد میں اپنی شکست نظر آرہی ہے، جو کپتان جیتنے والا ہو، وہ میچ سے بھاگتا نہیں ہے، بزدل عمران خان پہلے دن سے اس عمل سے بھاگ رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کریں گے، انہوں نے شکست کے خوف سے سندھ ہائوس پر اور پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کیا، آج بھی جھوٹ کی بنیاد پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، بغیر کسی ثبوت کے اراکین اسمبلی کے خلاف کرپشن اور پیسے کی لین دین کے الزمات لگائے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا اس حکومت نے گزشتہ تین سالوں میں مخالفین پر کرپشن کے الزامات لگائے، تمام ادارے ان کے ماتحت تھے، نیب، ایف آئی اے اور دیگر تحقیقاتی ادارے ان کے ماتحت تھے اس کے باجود بھی اپنی جانب سے عائد کردہ الزامات ثابت نہیں کرسکے، بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ اس حکومت میں کام کرانے کے لیے کہا ں کہاں پیسے دیے جاتے ہیں، جانتے ہیں کہ پنجاب میں کام کرانے کے لیے کہاں پیسے دیے جاتے ہیں، آج اگر کرپشن کاحساب مانگا جاتا ہے تو وہ فارن فنڈنگ کیس میں کرپشن کا حساب مانگا جاتا ہے،

چینی چوری، آٹا چوری، پیٹرول چوری کا حساب مانگا جا رہا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کے اب آخری دن شروع ہوچکے ہیں، اگر ہمت ہے تو آئو اور پارلیمان میں ہمارا مقابلہ کرو، ہم نے ہمیشہ اس ملک میں جمہوریت کیلئے جدوجہد کی ہے، وزیراعظم نے جلسہ میں نیوٹرل کو جانور کہا اور آج تک معافی نہیں مانگی، عمران اور اس کے ایم این ایز سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے ہیں، اس مہم کا نوٹس لیا جانا چاہیے ، اعلی عدلیہ اس کا نوٹس لے،بلاول بھٹو نے کہا کہ اس حکومت کی کوشش ہے کہ آئینی بحران ہو،سندھ ہائوس پر حملہ وفاق پر حملہ ہے، سندھ ہائوس پر حملہ کرنے والوں پر دہشتگردی کا مقدمہ درج ہونا چاہیے، ایسے واقعات ہوئے تو یہ بنی گالہ کا تحفظ کیسے کریں گے، حکومت اپنی اکثریت کھو چکی ہے، اتحادی ان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری نے پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ شروع کیا، سابق صدر نے جو کیا عوام کیلئے کیا، ہم اس کے نتائج بھگتنے کیلئے بھی تیار تھے

،انہوں نے کہا کہ او آئی سی ممالک سے آنے والے ہمارے مہمان ہیں لیکن یہ تعلقات ہم نے بنائے تھے، ، بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے آئین توڑا ہے، سپیکر قومی اسمبلی نے آئین پاکستان پر عمل نہیں کیا، عمران خان نے اپنے اسپیکر سے آئین کی خلاف ورزی کرائی ہے،عدم اعتماد سے متعلق آئین شکنی پر ہم سپریم کورٹ جارہے ہیں، اسپیکر کے خلاف متحدہ اپوزیشن کے متفقہ فیصلے کے تحت چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ آپ یہ نہ سمجھو آپ بھٹو بن سکتے ہو، نقل کے لیے عقل کی ضرورت ہوتی ہے، قائد عوام اور بینظیر نے جو کہا وہ کیا اور اپنی جانیں دے کر قیمت بھی چکائی، آپ نے ہمارے دوست ملکوں کے ساتھ تعلقات کو بھی سبوتاژ کیا، آپ بھارت کی خارجہ پالیسی اپنا رہے ہو، آپ نے او آئی سی کانفرنس مسئلہ کشمیر پر نہیں بلائی، او آئی سی کانفرنس بلانا اچھا ہے لیکن یہ افغانستان پر ہو رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker