
اسلام آبادآئی پی ایس) وزیراعظم عمران خان نے ہدایت جاری کی ہے کہ سندھ ہائوس جیسا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سیاٹارنی جنرل خالد جاوید نے ملاقات کی، جس میں مختلف قانونی امور پر بھی مشاورت کی گئی، جب کہ اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت پر بریفنگ دی۔
ذرائع نے بتایا کہ اٹارنی جنرل نے تحریک انصاف کے کارکنان کے سندھ ہاس واقعہ پر عدالتی تشویش سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ جس پر وزیراعظم نے پارٹی کارکنان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ اس طرح کا واقع پیش نہ آئے، اور عدالت کا جو بھی حکم آئے اس پر سختی سے عمل کیا جائے۔





