اہم خبریںبین الاقوامی

چین کا تا ئیوان بارے امر یکی اقدامات پر شدید تشویش کااظہار

روم(آئی پی ایس )چین نے کہا ہے کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال میں چین اور امریکہ کو بات چیت اور تعاون کو مضبوط کرنا چاہئے، اختلافات سے صحیح طور پر نمٹنا چاہئے اور تنازعات اور تصادم سے گریز کرنا چاہئے، تائیوان کا معاملہ چین کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت سے جڑا ہوا ہے
تائیوان کے معاملے پر، موجودہ امریکی انتظامیہ نے ون چائنا پالیسی پر قائم رہنے اور "تائیوان کی علیحدگی” کی حمایت نہ کرنے کا عہد کیا ہے، لیکن اس کے قول و فعل میں تضاد پایا جا رہا ہے،امور تائیوان سے متعلق امریکہ کے غلط بیانیے اور اقدامات کے حالیہ سلسلے پر شدید تشویش اور سخت مخالفت کا اظہار کرتے ہیں، امریکہ تائیوان کے معاملے کی انتہائی حساسیت کو تسلیم کرے،سنکیانگ، تبت اور ہانگ کانگ سے متعلق معاملات پر بھی چین کے ٹھوس موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملات چین کے بنیادی مفادات سے وابستہ ہیں اور یہ چین کے اندرونی معاملات ہیں جن میں بیرونی طاقتوں کو مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔
ان معاملات کی آڑ لیتے ہوئے چین کو دبانے کی کوئی بھی کوشش ناکام ہوگی۔ان خیا لا ت کا اظہار کمیو نسٹ پارٹی آ ف چا ئنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر یانگ جئے چھی نے امریکی صدر کے مشیر برائے قومی سلامتی امور جیک سلیوان کے ساتھ منگل کے روز ملاقات میں کیا۔
فریقین نے چین-امریکہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر واضح، گہرا اور تعمیری تبادلہ خیال کیا اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے پر مشترکہ عمل درآمد، افہام و تفہیم کو بڑھانے، اختلافات سے نمٹنے، اتفاق رائے کو وسعت دینے ، تعاون کو مضبوط بنانے اور چین امریکہ تعلقات کو صحت مند اور مستحکم ترقی کی درست راہ پر لانے کے لیے سازگار حالات کی تشکیل پر اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker