پاکستانصحت

ملک بھر میں کورونا وائرس دم توڑنے لگا

اسلام آباد(آئی پی ایس)ملک بھر میں کورونا وائرس دم توڑنے لگا،موذی وبا سے چار افراد جاں بحق جبکہ چوبیس گھنٹوں میں 473 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ تین سات فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 313 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار 627 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 473 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 3 ہزار 939، سندھ میں 5 لاکھ 72 ہزار 297، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 268، بلوچستان میں 35 ہزار 442، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 641، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 859 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 181 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 69 لاکھ 63 ہزار 417 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 401 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 71 ہزار 288 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 560 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 4 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 313 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 540، سندھ میں 8 ہزار 91، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 302، اسلام آباد میں ایک ہزار 21، بلوچستان میں 378، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 790 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker