پاکستان

سنجرانی پارلیمانی سفارتکاری میں آگے،قائد ایوان کی پوری حاضری،فیصل جاویدنمایاں

سینیٹ آف پاکستان کی سالانہ کاکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ۔ جس کے مطابق صادق سنجرانی نے پارلیمانی سفارتکاری میں بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم کی حاضری سو فیصد رہی ایوان میں موجودگی یقینی بنانے میں اپوزیشن ارکان کا دوسرا اور تیسرا نمبر ہے۔ ایوان بالا میں سب سے زیادہ 8گھنٹے سے زائد وقت بولنے کا اعزاز بھی قائد ایوان کو حاصل ہوا۔ ایوان میں اظہار خیال کرنے میں سینیٹر مشتاق دوسرے اوررضا ربانی تیسرے نمبر پر اور پی ٹی آئی کے سینٹر چوتھے نمبر پر رہے۔ سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی دعوت پرعرب ممالک کی چار نمایاں شخصیات پاکستان آئیں۔ 23 سفراء اور غیر ملکی پارلیمانی شخصیات نے چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں کیں جبکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 16 سے زائد پارلیمانی وفود بیرون ممالک بھجوائے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹ پر اعتماد کے باعث 1100 سے زائد پبلک پٹیشن دائر کی گئیں اورچیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر 183 پیٹیشنز نمٹائیں گئیں۔  سال بھر میں ایوان بالا میں 14 آرڈیننس پیش کئے گئے۔ قومی اسمبلی کے 58 بلز موصول اور 27پاس کئے گئے۔ رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ پورے سال میں 158 قرادادیں،238 تحاریک پیش کی گئیں 158 توجہ دلاؤ نوٹسز،6 تحاریک استحقاق بھی جمع کرائی گئیں ۔ پورے سال سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کی مایوس کن کارکردگی رہی وہ ایوان میں کسی محاذ پر بھی کارکردگی نہ دکھا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker