پاکستان

پی ٹی آئی بحران سے مضبوط ہوگی ، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان سے سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے ملاقات کی انہوں نے وزیراعظم کو ایوان بالا کی حمایت اور یکجہتی کا یقین دلایا، اور اعتماد کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی اپوزیشن کی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو اسی طرح ناکام بنائے گی جیسے اس سے قبل کئی مواقع پر اس نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کو شکست سے دوچار کیا ہے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی زیادہ دلجمعی کے ساتھ خدمت کرنے  کے لیے پی ٹی آئی حالیہ صورتحال سے مزید مضبوط ہو کر ابھرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker