اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم صاحب اپنے لوگوں سے بھی مل لیں، عامر لیاقت کا شکوہ

کراچی(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب اپنے لوگوں سے بھی مل لیں۔
وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی اور ایم کیو ایم رہنماوں سے ملاقات پر شکوہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے اپنے ہی ایم این اے عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب اپنے لوگوں سے بھی مل لیں، ایم کیو ایم والے 6 ہیں اور ہم 14 ہیں، آپ مجھ سے تو ملنا ہی نہیں چاہتے شاید۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے ووٹ ڈالنے والا کراچی کا ایک فالتو ایم این اے سمجھ رکھا ہے، اب اسلام آباد ہی میں ملیں گے، ان شا اللہ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker