اہم خبریںپاکستان

مائنس عثمان بزدار پر ہی بات ہوگی، ترین گروپ ڈٹ گیا

لاہور(آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین گروپ نے مائنس عثمان بزدار کی صورت میں حکومت سے بات چیت کرنے کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ترین گروپ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کے بعد کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ ترین گروپ کے رہنما نعمال لنگڑیال نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ جہانگیرترین کو تمام فیصلوں کا اختیار دے دیا ہے، حکومت سے بات چیت مائنس عثمان بزدار کی صورت میں ہی ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ علیم خان کو بھی واضح کردیا ہے کہ اب وہ ترین گروپ کے فیصلوں پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے اور جو فیصلہ جہانگیر ترین کریں گے اس پر کوئی اختلاف نہیں کرے گا۔
نعمان لنگڑیال نے کہا کہ ہمارے سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں جبکہ کچھ سیاسی رہنماں نے خود سے بھی رابطہ کیا ہے، ترین گروپ کا ہر رکن مائنس بزدار اور اسی صورت میں بات آگے بڑھانے پر متفق ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ علیم خان کے وزیراعلی ہونے کا حتمی فیصلہ جہانگیر ترین کریں گے، ہمارا اپنا مینڈیٹ ہے اور ہم قوم اور پی ٹی آئی کی بھلائی کا سوچ کر تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں، یہ کوئی بغاوت نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker