پاکستان

تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لئے پی ٹی آئی رہنماؤں کا اجلاس

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور یر تفصیل سے غور کیا گیا ۔ ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزرا چوہدری فواد حسین، مراد سعید، وزیر مملکت فرخ حبیب، سینیٹر فیصل جاوید اور سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ ملاقات میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے لائحہ عمل پر غور ہوا۔ اس موقع کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتیں مل کر اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہیں اس ضمن میں ارکان اسمبلی سے رابطہ مہم بھی شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker