پاکستان

وزیراعظم سے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی کی ملاقات

وزیرِ اعظم عمران خان سے رکنِ قومی اسمبلی صداقت عباسی نے بھی ملاقات کی جس میں مری میں سیاحت کے فروغ، سیاحوں کو بروقت مدد و سہولیات کی یقینی فراہمی اور کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں سیاحت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت تمام سیاحتی علاقوں کی ایک جامع لائحہ عمل کے ذریعے ترقی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہےسیاحت کے فروغ سے ان علاقوں کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ صداقت عباسی نے وزیرِ اعظم کو کوہسار یونیورسٹی اور ٹورازم ہائی وے کے سیاحوں اور مقامی آبادی پر مثبت اثرات اور عوامی پذیرائی سے بھی آگاہ کیا

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker