پاکستانپنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب کی میلسی کے کامیاب جلسے پر وزیراعظم کو مبارکباد

لاہور(آئی پی ایس)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے میلسی کے کامیاب جلسے پر وزیراعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو صرف وزیراعظم عمران خان پر اعتماد ہے، میلسی کا کامیاب ترین جلسہ اپوزیشن کے لئے نوشتہ دیوار ہے، ساری اپوزیشن مل کر بھی میلسی جلسے سے آدھے لوگ بھی جمع نہیں کرسکتی۔

 

اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ میلسی کے وسیع وعریض گرانڈ میں لاکھوں لوگوں کی شرکت پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے جوق در جوق شرکت کرکے وزیر اعظم عمران خان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا، جنوبی پنجاب کل بھی پی ٹی آئی کا گڑھ تھا آج بھی اورکل بھی رہے گا۔عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کو صرف وزیراعظم عمران خان پر اعتماد ہے، وزیر اعظم کا خطاب ان کے عوامی احساس کا آئینہ دار ہے۔

 

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ کامیاب جلسے پر میلسی اور وہاڑی کے عوام کا شکر گزار ہوں، کامیاب جلسے پر تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اپوزیشن کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ میلسی کا کامیاب ترین جلسہ اپوزیشن کے لئے نوشتہ دیوار ہے، ساری اپوزیشن مل کر بھی میلسی جلسے سے آدھے لوگ بھی جمع نہیں کرسکتی۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اپوزیشن عدم اعتماد کی بند گلی میں پھنس چکی ہے، انہیں اب فیس سیونگ بھی نہیں ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker