
لاہور(آئی پی ایس)پاکستان پیپلزپارٹی نے پنڈی ٹیسٹ کی وجہ سے لانگ مارچ کا روٹ تبدیل کرتے ہوئے شرکا کو لیاقت باغ کے بجائے ٹی چوک پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کا روٹ تبدیل کرتے ہوئے اب راولپنڈی شہر میں داخل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، شرکا لیاقت باغ کے بجائے راوت ٹی چوک پر پہنچیں گے اور رات وہیں قیام کریں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو راوت ٹی چوک پر لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کریں گے، جس کے بعد لانگ مارچ راوت ٹی چوک سےاسلام آباد ایکسپریس وے کی طرف موڑ دیا جائے گا اور پھر شرکا فیض آباد سے ہوتے ہوئے ڈی چوک پہنچ کر پڑاؤ ڈالیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے پنڈی اسٹیڈیم میں جاری پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے باعث روٹ تبدیل کیا ہے۔