اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ اُڑگئی ،ندیم افضل چن دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

لاہور(آئی پی ایس)پاکستان پیپلز پارٹی نے بڑا کھلاڑی کلین بولڈ کردیا، وزیراعظم کے سابق ترجمان ندیم افضل چن پھر جیالے بن گئے، بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف عوامی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی، اب گھر جانا اس کا مقدر ہے۔
بلاول بھٹو زرداری جلسے سے قبل جوہر ٹان لاہور میں واقع ندیم افضل چن کی رہائش گاہ پر پہنچے،ندیم افضل چن سے ملاقات کے دوران دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے اپنے گھر کی راہ لے گا۔
اس موقع پر ندیم افضل چن نے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ پی ٹی آئی عوامی جماعت ہے لیکن یہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں مکمل ناکام رہی، اب پی ٹی آئی کا مقدر گھر جانا رہ گیا ہے۔
بلاول بھٹو نے ندیم افضل چن کو کہا کہ پیپلزپارٹی آپکا گھر ہے واپس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں، اسلام آباد پہنچنے سے پہلے سلیکٹڈ اپنے گھر کی راہ لے گا، پیپلزپارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے اب عوام ہی فیصلے کریں گے۔
بلاول بھٹو ناصر باغ جلسے سے خطاب کے بعد عوامی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اپنی اگلی منزلوں کی جانب روانہ ہوں گے،ان کی دوسری تقریر مریدکے جبکہ تیسرا خطاب گوجرانوالہ کے شیرانوالہ باغ میں ہوگا، بلاول بھٹو کی حتمی منزل آج وزیرآباد ہوگی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker