قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کے دفاتر 7 سے 11 مارچ سے بند رہیں گے۔ اس ضمن میں حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ دفاتر اسلامی تعاون تنظیم کے رواں ماہ ہونے والے اجلاس کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کی تازین و آرائش کے کام کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے کیے بند کئے گئے ہیں۔ اس دوران پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ملتوی یا دوبارہ شیڈول کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور سیکرٹری قومی اسمبلی، تمام ایڈیشنل سیکرٹریز، آر اینڈ آئی برانچ اور ڈائریکٹریٹ جنرل بین الاقوامی تعلقات معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔





