
اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے )کے شعبہ بلڈنگ کنڑول ساوتھ کی ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی کا اجلاس جی سیون سہولت مرکز میں ہوا جس میں متعدد نقشہ جات کی منظوری دیدی گئی ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران چھ منصوبوں کے نقشہ جات منظوری کیلئے پیش کئے گئے ۔اجلاس کے دوران کمیٹی نے پانچ منصوبوں کے نقشہ جات کو منظور کر لیا۔جن منصوبوں کے نقشہ جات کو منظور کیا گیا ان میں پلانٹ نمبر39اور40ڈی مرکز گلبرگ ریزڈنشیا زون فائیو ، زیٹا ٹو سیکٹر اے زراج ہاوسنگ سکیم ،پلاٹ20بزنس پارک گلبرگ گرین زون فائیو اورکازان ہائٹس تھری پلاٹ27,29شام ل ہیں
جبکہ سیکٹر ای الیون میں کمیونٹی سینٹر کے نقشے کی منظوری موخر کردی گئی ۔






