اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

حمزہ شہباز آئندہ الیکشن میں ن لیگ کا ٹکٹ لیں گے کسی کو معلوم نہیں،فواد چوہدری

لاہور،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں لوگ بھاگ دوڑ کرکے تھک جائیں پھر ہم کچھ کریں گے، اپوزیشن اپنی ہی حسد کی آگ میں جل جائے گی،مریم نواز نے کل زرداری صاحب کو جو کہا وہ ان کے دل کی آواز ہے،حمزہ شہباز آئندہ الیکشن میں ن لیگ کا ٹکٹ لیں گے کسی کو معلوم نہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ انصاف کو تباہ حال معیشت ملی، تحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کو درست کیا، بیرونی قرضوں میں اضافہ ہو رہا تھا، حکومت کی پہلی کوشش ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا تھا،پاکستان نے کورونا کا بہترین حکمت عملی سے مقابلہ کیا، عالمی ادارے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کر رہے ہیں،

عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ہم نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بحال کیا،برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات زر سے ملک کی بھرپور مدد کی، گندم،چنے ،چاول کی ریکارڈ پیداوار ہوئی،عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہیں۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ابھی ہم نے کچھ نہیں کیا۔ چاہتے ہیں اپوزیشن پہلے ہلکان ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی ہی حسد کی آگ میں جل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ایم کیوایم اور ق لیگ سے جلد ملاقات ہوگی۔پیپلزپارٹی اورن لیگ کیکچھ دوستوں سیرابطہ ہوا ہے۔ مریم نواز کا زرداری کے حوالے سے اظہار خیال سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے بہترین پیکج دیا۔ مدد کرنے پرہم سعودی عرب اور دوست ممالک کے شکر گزار ہیں۔ ہم نے کورونا میں بہترین حکمت عملی اپنائی۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں کورونا ، کمزور معیشت،افغانستان صورتحال جیسے چیلنجز کا سامنا رہا۔ حکومت کی پہلی کوشش پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہے۔ ہمیں تباہ حال معیشت ملی۔ بتایاگیا 3 ہفتے میں 2 بلین ڈالرکاانتظام کرناہے ورنہ ملک دیوالیہ ہوجائیگا۔ حکومت سنبھالی توبیرونی قرضوں میں 7 بلین ڈالرسالانہ اضافہ ہورہاتھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے صنعتوں کو بحال کیا،کاروباری افراداور تعمیراتی شعبے کو پیکج دیا۔ عالمی ادارے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کررہے ہیں۔ حکومت نے معیشت کو درست کیا۔ حکومت نے سفید پوش طبقے کے لیے صحت کارڈ دیا۔انہوں نے کہاکہ عام آدمی کو پہلے صحت کارڈ دیا،کل وزیراعظم نے بڑے پیکیج کااعلان کیا،وزیراعظم عمران نے پٹرول،ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا بڑا اعلان کیا،صنعتوں کو فروغ ملے گا، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، نوجوانوں کو کاروبار کے لئے قرضے دے رہے ہیں، نوجوان گریجویٹس کو30ہزار روپے کی انٹرن شپ دے رہے ہیں، احساس پروگرام سے عام آدمی کو فائدہ ہو رہا ہے،

وزیراعظم عمران خان کو عام آدمی کی تکالیف کا احساس ہے، اپوزیشن لانگ مارچ کے نام پر ہلکان ہو رہی ہے،وزیر اطلاعات نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کا کوئی پر سان حال نہیں، بلاول نے کبھی سیاست کی نہیں انہیں چیزوں کا اندازہ نہیں، وزیراعظم آج انڈسٹریل پیکیج کا اعلان کریں گے، ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں،مریم نواز نے کل زرداری صاحب کو جو کہا وہ ان کے دل کی آواز ہے،حمزہ شہباز آئندہ الیکشن میں ن لیگ کا ٹکٹ لیں گے کسی کو معلوم نہیں، تحریک انصاف سیاسی جماعت، لوگوں کو مشکل میں نہیں چھوڑ سکتے،وزیر اطلاعات نے کہاکہ پہلے غریب آدمی اب مڈل کلاس کی بہتری کے لئے اقدامات کر رہے ہیں،راشن کارڈ پر آٹا ،چینی اور گھی 30فیصد سبسڈی پر مل رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker