اہم خبریںصحت

کورونا وائرس سے مزید18افراد جاں بحق

اسلام آباد(آئی پی ایس)ملک بھر میں کورونا وائرس کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موذی وباء سے 18افرادلقمہ اجل بن گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ دو نو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اموات کی تعداد 30 ہزار 196 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 10 ہزار 221 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 861 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ ایک ہزار 544، سندھ میں 5 لاکھ 68 ہزار 277، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 174، بلوچستان میں 35 ہزار 345، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 499، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 404 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 978 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 65 لاکھ 2 ہزار 84 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے،

 

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 566 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 42 ہزار 938 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 988 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 18 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 196 ہوگئی۔

 

پنجاب میں 13 ہزار 500، سندھ میں 8 ہزار 70، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 260، اسلام آباد میں ایک ہزار 13، بلوچستان میں 375، گلگت بلتستان میں 190 اور آزاد کشمیر میں 788 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker