اہم خبریںپاکستان

پنجاب پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ ، 17ڈی ایس پیز کے تبادلے

لاہور(آئی پی ایس) پنجاب پولیس میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ، 17ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے کردیئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب رائوسردار علی خان نے 17ڈی ایس پیز کے تقرر تبادلوں کے احکامات جار ی کردیئے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی کرائم ون راولپنڈی محمد افضل لودھی کا تبادلہ کرتے ہوئے ایس ڈی پی او صدر اٹک تعینات کردیا گیا،ڈی ایس پی وقار احمد کو ایس ڈی پی او کوٹ میمن سرگودھا تعینات کردیا گیا ،اسد عباس کا ٹریفک پولیس سے تبادلہ کرتے ہوئے ایس ڈی پی او عیسیٰ خیل تعینات کردیا گیا ، کاشف مسعود کا ٹریفک پولیس سے تبادلہ کرتے ہوئے ایس ڈی پی او کلور کوٹ تعینات کردیا گیا ہے

منصورالٰہی کا گوجرانوالہ سے تبادلہ کرتے ہوئے ایس ڈی پی او چیچہ وطنی تعینات کردیا گیا ،محمد ندیم طارق کو سیالکوٹ سے ہٹا کر ایس ڈی پی او کامونکی تعینات کردیا گیا ،زاہد نعیم کا جہلم ہیڈکوارٹر سے تبادلہ کرتے ہوئے ایس ڈی پی او صدر جہلم تعینات کردیا گیا ،طارق محمود کو ایس پی یو سے ہٹا کر ڈی ایس پی نارووال ہیڈکوارٹرتعینات کردیا گیا

اسد محمود کا ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرلاہور سے تبادلہ کردیا گیا ،جاوید ملک کا انویسٹی گیشن برانچ سے تبادلہ کرتے ہوئے ڈی ایس پی آرآئی بی سرگودھا تعینات کردیا گیا ،محمد اسلم کو پولیس لائن سے تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کی عارضی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

اشفاق احمد کو ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویژن سے ہٹا کر ایس ڈی پی او سمن آباد لاہور تعینات کردیا گیا ،ندیم یاسین کو ایس ڈی پی او ٹائون شپ لاہورتعینات کردیا گیا ،اشتیاق حسین خان کو ایس ڈی پی او کاہنہ لاہور سے ہٹا کرایس ڈی پی او ٹبی لاہور تعینات کردیا گیا ، محمد ارشد علی کو ٹریفک پنجاب سے ہٹا کر ایس ڈی پی او کاہنہ تعینات کردیا گیا جبکہ ظفر اقبال کو ایس ڈی پی او ماڈل ٹائون لاہور تعینات کردیا گیا ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker