
اسلام آباد (آئی پی ایس )آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ نے نغمہ دنیا میں سربلند جاری کیا ہے۔
پاکستان ایئر فورس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر نغمہ کا لنک شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پاک فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل ہونے پر اس نغمہ کے ذریعے پاک فوج کے جوانوں اور آپریشن کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
واضح رہے کہ 3 سال قبل 27 فروری 2019 کو آج ہی کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں کے ہاتھوں مگ21 جہاز کی تباہی کے بعد بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کرلیا گیا تھا اور پھر اسے چائے پلا ئی گئی جو کہ فنٹاسٹک ٹی کے نام سے مشہور ہوئی۔ بعد ازاں ابھی نندن کو جذبہ خیر سگالی کے تحت کر رخصت کردیا گیاتھا۔