اہم خبریںپاکستان

تنازعات کے حل کیلئے ہمیشہ مذاکرات ،سفارتکاری پر یقین رکھتا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تنازعات کے حل کے لیے ہمیشہ ڈائیلاگ اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 3 سال مکمل ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں تنازعات کے حل کے لیے ہمیشہ ڈائیلاگ اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ مذاکرات کو کبھی بھی کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہئے، ہم نے 27 فروری 2019 کو بھارت کو اسکا عملی مظاہرہ دکھایا، جب بھارت نے ہم پر حملہ کرنا چاہا، قوم کی حمایت یافتہ ہماری مسلح افواج ہر سطح پر جارحیت کا جواب دیں گی اور غالب آئیں گی۔ وزیراعظم نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ اپنے ملک اور اپنی قوم کی سلامتی کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker