
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دیدی گئی، 60ارکان پر مشتمل سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ چیئرمین پی ٹی آئی و وزیراعظم عمران خان ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 60ارکان پر مشتمل سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان بطور چئیرمین پی ٹی آئی کور کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
کمیٹی کے دیگر ارکان میں شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ، عامرمحمود کیانی، فواد چوہدری، اعظم خان سواتی ، خان محمد جمالی ، امیربخش بھٹو، اعجازچوہدری ، اسد قیصر ، ابراہیم خان ، خرم شیرزمان، پرویز خٹک ، شفقت محمود، مخدوم خسروبختیار، علی زیدی، شیریں مزاری ، قاسم خان سوری، شاہ فرمان ، چوہدری محمد سرور، عمران اسماعیل، علی امین گنڈاپور، حماداظہر، میاں محمودالرشید، سرورخان ، محمود خان، عثمان بزدار ، عاطف خان ، شہزاد وسیم ، عامر ڈوگر، علی اعوان، فردوس شمیم نقوی ، سیف اللہ نیازی ، مراد سعید، آفتاب صدیقی، ایڈووکیٹ عطااللہ ، حمید الحق ، نصیب اللہ مری ، نواب زادہ شریف جوگیزئی ، جنید اکبر، سردار خادم حسین وردگ ، شیخ خرم شہزاد، سید ظہورآغا، جلال احمد مقپون، سردار تنویرالیاس ، بیرسٹرسلطان محمود، بیرسٹرخالد محمود، سردارعبدالقیوم نیازی، مشتاق غنی، امجد زیدی، انوارالحق ، حلیم عادل شیخ، فرخ حبیب، مولا بخش سومرو، شاہد خٹک، ملک فیصل ، کنول شوزب ، ظل ہما اور چوہدری عدنان شامل ہیں ۔