
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا، کور کمیٹی کے چیئرمین وزیراعظم عمران خان ہوں گے ، 33 رکنی کور کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر،عامر محمود کیانی، فواد چوہدری، پرویز خٹک ، شفقت محمود، مخدوم خسرو بختیار، عمران اسماعیل، اسد قیصر، سیف اللہ نیازی سمیت دیگر شامل ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کور کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری سے جاری کیا گیا ۔ کور کمیٹی کیلئے مجموعی طور پر 33 ممبران کے ناموں کی حتمی منظوری دی گئی ہے ۔وزیر اعظم عمران خان بطور چئیرمین پی ٹی آئی کور کمیٹی کے سربراہ ہونگے ۔
کور کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر،عامر محمود کیانی، فواد چوہدری، پرویز خٹک ، شفقت محمود، مخدوم خسرو بختیار، عمران اسماعیل، اسد قیصر، سیف اللہ نیازی ،قاسم خان سوری، علی امین گنڈاپور ،علی زیدی، حماد اظہر، محمود خان، شیریں مزاری، عثمان بزدار ،چوہدری سرور، اعجاز چوہدری، مراد سعید، میاں محمود الرشید، سرور خان، عامر ڈوگر، اعظم سواتی ،عاطف خان، فضل خان، شاہ فرمان، ارباب غلام رحیم، حلیم عادل شیخ، بابر اعوان اور فردوس شمیم نقوی کور کمیٹی میں شامل ہوں گے ۔
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔