
اسلام آباد(آئی پی ایس )ایف آئی آے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی،اپنے آپ کو سپریم کورٹ کے ججز کا پی ایس او ظاہر کرنے والا مستنصر شاہ گرفتار۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم اپنے آپ کو سپریم کورٹ کے ججز کا پی ایس او ظاہر کرکے لوگوں سے فراڈ کرتا تھا،
ملزم سی ڈی اے اور مختلف سرکاری افسران سے سپریم کورٹ کے نام پر فیور لیتا تھا،ملزم اپنے آپ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے طور پر بھی متعارف کرواتا تھا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف سپریم کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرا ر سے بھی تصدیق کروائی گئی،ملزم کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔





