اہم خبریںپاکستان

پاکستان یوکرین تنازعہ کے پر امن حل کا حامی ہے، علی نواز اعوان

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کامیاب دورہ روس پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کی خود مختار اور آزادانہ خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھ دی ہے

دورے کے دوران روس کے ساتھ توانائی، تجارت اور معیشت کے مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق رائے کیا گیا، پاکستان روس یوکرین تنازعہ کے پر امن حل کا حامی ہے، علی نواز اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے اس دورے سے پاکستان کی خود مختار خارجہ پالیسی کا آغاز ہوا ہے، روس اور پاکستان عالمی سفارتی نقشے پر اہم مقام رکھتے ہیں

وزیراعظم کے چین کے بعد صدر پیوٹن کی دعوت پر دورہ روس سے پاکستان کی عالمی سطح پر مسلمہ اہمیت واضح ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی وفد کے دورے کے دوران توانائی، تجارت اور معیشت کے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسیع کرنے پر اتفاق کیا گیا، روس کے ساتھ باہمی تجارت میں اضافہ پاکستانی معیشت کے لیے سود مند ثابت ہو گا

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے یوکرین کے تنازعہ پر روس پر واضح کیا کہ پاکستان اس تنازعہ کے پر امن حل کا حامی ہے، ترقی پذیر ممالک جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے، علی نواز اعوان نے کہا کہ اسلامو فوبیا ہو یا مسئلہ افغانستان، وزیراعظم عمران خان کی آواز پوری دنیا میں سنی اور سراہی جارہی ہے جبکہ زرداری، شہباز شریف اور فضل الرحمان ہمارے اتحادیوں کے در پر بوکھلائے پھر رہے ہیں اور ایک دوسرے کو طفل تسلیاں دینے میں مصروف ہیں الحمدللہ ہم نہ پہلے کبھی گھبرائے ہیں نہ آئندہ کبھی گھبرائیں گے گھبرانے کی باری صرف اپوزیشن کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker