سابق چیئرمین یونین کونسل اسلام آباد سردار مہتاب احمد خان نے ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کا سیشن ملتوی ہوجانے کے بعد فورا ہی ترمیمی آرڈیننس جاری کیا جس سے ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے آرڈیننس کا مسودہ پہلے ہی تیار کر رکھا تھاقانون سازی سے بچنے اور آرڈیننس کے اجرا کیلئے پارلیمنٹ کا سیشن ملتوی ہونے کا انتظار کیا گیا درخواست میں کہا گیا ہے کہ نئے جاری کردہ آرڈیننس کے تحت پبلک آفس ہولڈرز انتخابی مہم میں حصہ لے سکیں گے جس سے حکومتی ظاہر ہوتی ہے ۔ ترمیم کیلئے ہنگامی صورتحال نہیں تھی، قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کے اجلاس کا انتظار کیا جا سکتا تھا۔ درخواست گزار نے عدالت سے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس اور اس کے اجرا کو آئین پاکستان سے متصادم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔





