پاکستان

وفاقی ملازمین کی تنخواہ میں 15 فیصد الاونس یکم مارچ سے لاگو

وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کم کرنے کیلئے 15 فیصد ڈسپیریٹی (تفاوت) الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کو 15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گریڈ ایک سے 19 کے سول ملازمین کو  یکم مارچ سے یہ الاؤنس ملے گا،  پہلے سے ہی 100 فیصد یا زیادہ الاؤنس لینے والے مستفید نہیں ہوں گے۔ وزارت خزانہ نے اس حوالے سے تمام متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker