اہم خبریںپاکستان

پاکستان تحریک انصاف کا انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کی تنظیم نو کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کا انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن (آئی ایس ایف )کی تنظیم نو کا فیصلہ ،پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل و وفاقی اسد عمر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وزیر مملکت فرخ حبیب کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ۔

کمیٹی کو آئی ایس ایف باڈیز تقرری کیلئے سڑکچر اورموثر ممبر شپ میکنزم تجویز کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے ،کمیٹی کو ٹاسک مکمل کرنے کے لئے 15 یوم کا وقت دیا گیا ہے ۔فرخ حبیب آئی ایس ایف کوفعال بنانے اور منظم انداز میں چلانے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker