اہم خبریںپاکستان

عدم اعتماد کی تحریک پر پارٹی کیساتھ کھڑے ہوں گے، پی ٹی آئی ہم خیال گروپ

اسلام آباد (آئی پی ایس ) تحریک انصاف ہم خیال گروپ نے اپوزیشن کی عدم اعتماد تحریک کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

تحریک انصاف ہم خیال گروپ کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ عدم اعتماد کی تحریک میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک پنجاب میں آئی تو ناکام ہوگی ۔

اجلاس میں ہم خیال گروپ نے بلدیاتی نظام میں ترامیم کے لئے تین مطالبات کر دئیے ، ہم خیال گروپ کی طرف سے کہا گیا کہ میئر کا انتخاب براہ راست کی بجائے بالواسطہ کروایا جائے، بلدیاتی نظام میں تحصیل کونسلیں بحال کی جائیں ، تحریک انصاف ٹاون کمیٹیاں اور میونسپل کمیٹیوں کو بحال کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker