اہم خبریںپاکستان

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ملاقات

 وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی اور مجموعی ملکی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے حوالے سے اہم امور بھی زیر بحث آئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا آئینی طریقے سے جواب دیں گے، اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں کبھی کامیابی نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker