اہم خبریںپاکستان

جلد ہی حکومت کے خلاف اپنے ووٹ پورے کرلیں گے، سربراہ پی ڈی ایم

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ غیرآئینی طریقے سے حکومت کو ختم نہیں کریں گے، ہمیں جمہوری تبدیلی کیلئے ابتدائی رابطوں کے اچھے نتائج ملے ہیں، ہم جلد ہی حکومت کے خلاف اپنے ووٹ پورے کرلیں گے، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے جرگے میں عدم اعتماد کے جزیات طے کئے جائیں گے، ہم سسٹم کو دفن کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، آزادی کے نام نہاد دعوے دار حجاب کا حق نہیں دیتے

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کے اندر نئی ریاست نہ بنائی جائے،قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کے پاس نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں مسلمانوں سے حق چھینا جارہا ہے ، مسلمان بیٹی نے ہندوستان میں ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہاکہ جو جمعہ آنے والا ہے پورے ملک سے اپیل کریں گے خواتین کو حجاب کروائیں۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ اشارے مل رہے ہیں کہ کھیل ختم ہو چکا ، تحریک عدم اعتماد سے متعلق جرگہ تشکیل دے رہے ہیں، جرگہ پی ڈی ایم کی جماعتوں پرمشتمل ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ امپائروہی ہوتاہے جونیوٹرل ہو،جب تک ووٹ پورے نہیں ہونگے، جلد بازی نہیں کرینگے، تحریک عدم اعتماد پرہم جلدووٹ پوریکرلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد پرووٹ کم ہوئے توپرانے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے، ابتدائی طور پر روابط کے مثبت نتائج ملے ہیں، حکومتی اتحادیوں سے کہاجائیگا بہت ہوگیا قوم پررحم کریں۔
پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پیپلزپارٹی تحریک عدم اعتماد میں ہماراساتھ دیگی ، ووٹ چورناجائزحکومت کوتسلیم نہیں کررہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کواچھے وزرا کا ایوارڈ کیوں نہیں دیا؟ معاشی ترقی ہوئی تو وزیرخزانہ کوتمغہ کیوں نہیں دیاگیا؟ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے مذہبی امور کو تمغہ کیوں نہیں دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker