پاکستان

وزیراعظم عمران خان کا حل شدہ 2 لاکھ 38 ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

شہریوں کی شکایات پر وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ سامنے آیا اور انہوں نے متعلقہ اداروں کو گزشتہ برس کی حل شدہ 15 لاکھ شکایات میں سے 2 لاکھ 38 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیدیا ۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ شکایات کو نظرثانی کے لئے مجاز افسران کے حوالے کیا جائے۔ صوبائی سطح پر نظر ثانی کی نگرانی متعلقہ چیف سیکریٹری و آئی جی کریں جبکہ وفاقی سطح پر اس کی ذمہ داری متعلقہ وزارت کے پاس ہوگی ۔ وزیراعظم ہاؤ کے مطابق وفاقی اداروں کی کل ایک لاکھ 7 ہزار شکایات دوبارہ کھولی جائیں گی جبکہ صوبائی سطح میں 80 ہزار حکومت پنجاب ،27 ہزار خیبرپختونخوا ، 15 ہزار سندھ ، 3 ہزار بلوچستان ، 11 سو آزاد کشمیر اور 400 گلگت بلتستان کے ماتحت اداروں سے متعلق ہیں ان میں سے بیشتر شکایات بلدیاتی خدمات، بجلی گیس ، مواصلات اور تعلیم سے متعلق ہیں۔ ایوان وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ شکایات پر نظر ثانی کرکے متعلقہ اعلی افسران رپورٹ جمع کرائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker